مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
فوٹو : فائل
نیویارک(ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا کردہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریں گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں،بھارت نے گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی تاہم تب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو این مبصرین 5 جنوری 1949کی اور دیگر کو منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں تعینات ہیں اور وہی اب صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے.
سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے خطے میں غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ چادر اور چار دیوار کا تقدس بھی پامال کیا، پوری وادی کو جیل بنا رکھا ہے ۔
Comments are closed.