برطانیہ میں خواجہ سرا جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش
فوٹو: فائل
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں خواجہ سرا جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دنیا بھر میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے.
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے میل آن لائن کے مطابق 39 سالہ ریوبین شارپ اور اس کے 27 سالہ پارٹنر جے کا تعلق برطانوی شہر برائٹن سے ہے۔
ریوبین پیدائشی طور پر عورت تھی تاہم 12 سال قبل اس نے جنس تبدیل کرالی اور مرد بن گیا تھا،چند سال قبل اس کی ملاقات جے سے ہوئی جو خود ایک خواجہ سرا تھا.
جے خود کو نہ مرد کہتا ہے نہ عورت سمجھتا ہے۔ ریوبین اور جے نے ایک سال قبل بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور فیس بک کے ذریعے سپرمز حاصل کرنے کی اپیل کی۔
اپیل کے جواب میں ایک خواجہ سرا، جو مرد سے عورت بنا تھا، نے انہیں سپرمز عطیہ کر دیئے جو ایک خواجہ سرا ڈاکٹر نے براہ راست ریوبین کے رحم میں انجیکٹ کر دیئے اور وہ ’حاملہ‘ ہو گئی۔
اب ان کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہو گئی ہے، بچے کی پیدائش پر ریوبین کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم مکمل ہوگئے ہیں۔
بچہ پیدا کرنے کے لیے حاملہ ہونے سے 6 ماہ قبل مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کے انجکشن لینے بند کر دیئے تھے تاکہ میں حاملہ ہو سکوں۔ بچے کی پیدائش پر میرے اور جے کے گھر والے بھی بہت خوش ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں تیسری جنس کے ہاں اولاد کے جنم لینے کا یہ پہلا واقعہ ہے اور اس پر جوڑے کے خاندانوں میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں.
Comments are closed.