نوجوان رویندر سنگھ کی مبینہ قاتلہ منگیتراورشریک ملزمان گرفتار، عدالت پیش
فوٹو : فائل
پشاور(ویب ڈیسک)صحافی ہرمیت سنگھ کے بھائی رویندر سنگھ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، روی در کی لاش چند روز قبل چمکنی پشاور سے ملی تھی، مقتول کو اس کی منگیتر نے قتل کرایا.
شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سکھ نوجوان قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، رویندر سنگھ کا قاتل کوئی دوسرا نہیں بلکہ رویندر سنگھ کی اپنی منگیتر نکلی، رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتار کر کے مردان جیل منتقل کر دیا گیا۔
اعلیٰ سکیورٹی آفیسر کے مطابق پریم کماری رویندر سنگھ سے شادی کے لئے راضی نہ تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور ملزمان کو رقم دیکر رویندر سنگھ کا قتل کروا دیا.
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ نے رویندر سنگھ کے قتل کے لئے ملزمان کو سات لاکھ روپے رقم دینے پر بات فائنل کی، ملزمان واردات مکمل کر کے لاش ٹھکانے لگائی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رویندر کو مروانے والی ان کی منگیتر پریم کماری کی عنقریب شادی ہونے والی تھی لیکن وہ شادی سے ناخوش تھی اور رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی.
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 3 اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کے لیے 7 لاکھ روپے دیے اور ملزمہ پریم کماری نے مقتول رویندر کو مردان بلایا تھا، ملزمہ نے مقتول کو اپنی سہیلی کے بہانے بلوا کر اغوا کروایا.
اجرتی قاتل اغوا کے بعد مقتول کو قریبی کالونی مردان لے گئے جب کہ قتل کے شبہ سے بچنے کیلئے رویندر کی لاش پشاور لا کر چمکنی میں پھینکی گئی.
پولیس کا کہنا ہےکہ مردان سے مقتول کی منگیتر سمیت 4 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد کیس کے تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ پولیس نے آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔
پولیس نے ملزمہ اور اس کے شریک جرم ملزمان کوعدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل پشاور میں چمکنی کے علاقے سے پولیس کو مقتول رویندر سنگھ کی لاش ملی تھی جس کے بعد بھارت نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ پر پراپیگنڈا کیا تھا اور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی.
ذرائع کے مطابق رویندر سنگھ کی لاش پشاور پھینکنے کے بعد قاتلوں نے مقتول کے اہل خانہ کو فون کیا کہ پیسے بھجوا دو ورنہ تمہارے بھائی کو قتل کر دیں گے۔
یہ سب کچھ صرف کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے کے لئے کیا گیا تاکہ اصل قاتلوں کا پتہ نہ چل سکے ، سی سی پی اور پشاور کی نگرانی میں کمیٹی نے واردات کا کھوج لگا لیا۔
Comments are closed.