ایران کی دبئی پر حملے کی دھمکی، دبئی حکومت کا جواب
فوٹو : فائل
دبئی(ویب ڈیسک)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کارروائی کی تو ایران دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سخت ترین کشیدگی میں فریقین کا ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ برقرار ہے.
دوسری جانب دبئی کی حکومت نے ایران کی جانب امارات کو نشانہ بنانے سے متعلق برطانوی میڈیا کے دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دھمکیوں کو افواہ قرار دیا ہے۔
گزشتہ رات بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی تھی کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے.
بیان میں کہا گیا کہ اگر امریکی اتحادی ممالک سے حملہ ہوا تو اس کا بھی بھرپور جواب دیں گے اور آیندہ کسی امریکی حملے کی صورت میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ پر دبئی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے امارات کو محفوظ قرار دیا ہے، دبئی میڈیا ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں دبئی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں صرف افواہ ہیں اور ان جعلی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے کسی حکام، سرکاری عہدیدار یا اعلیٰ حکومتی شخصیت نے دبئی کو نشانہ بنانے سے متعلق دھمکی آمیز بیان جاری نہیں کیا لہذا بین الاقوامی اور سوشل میڈیا پر زیر گردش دھمکیوں کو صرف افواہ سمجھا جائے۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر یو اے ای کے وزیر خارجہ نے بھی کہا تھا کہ فریقن کو سیاسی راستہ اپناتے ہوئے معاملہ حال کرنا چاہیے۔
Comments are closed.