حارث راوف اور راشد خان کی بگ باش میں ہیٹرکس


فوٹو: بگ باش ویب سائٹ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بیگ باش میں ملبرن اسٹار کے پاکستانی باولرز حارث راوف کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے اور آج انھونے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں ہیٹرک کرڈالی ہے۔

دوسری طرف ایڈ یلیڈ میں افغانستان کے لگ سپنر راشد خان نے بھی آج ہی ہیٹر ک کی ہے، حارث راوف اب تک ایک میچ میں پانچ وکٹوں کی مدد سے اب تک ایونٹ میں13وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ایونٹ میں اب تک ڈیوڈ سمز کی 15وکٹوں کے بعد حارث راوف کا زیادہ وکٹیں لینے والے باولرز کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے ،آج انھوں نے ہیٹرک میں ڈیوڈ سمز ، فرگوسن اور میتھیو گلکس کو آوٹ کیا۔

مارکوس سٹونس اب تک کی بہترین بیٹسمین ہیں اور انھوں نے 331رنز بنائے ہیں دوسرے نمبر پرفرگوسن 288رنز جب کہ تیسری پوزیشن پرایلیکس کیری 266رنز ہیں تاہم مقابلے ابھی جاری ہیں۔

باولرز میں ٹاپ پر ڈیوڈ سمز ہیں جن کی 15وکٹیں ہیں، حارث راوف اورٹام کرن 13,13وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ افغان باولر راشد خان12وکٹوں کے ساتھ ایونٹ میں اب تک تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایونٹ میں شامل ٹیموں کی اب تک کی پوائنٹ پوزیشن کے مطابق ملبرن اسٹار 12پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ کر سڈنی تھنڈر اوسط کے کچھ فرق کے ساتھ اتنے پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پر جب کہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز 7پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments are closed.