کینیڈا، جرمنی اور رومانیہ کا عراق سے فوج نکالنے کا اعلان، ٹریننگ آپریشن معطل
فوٹو : فائل واہنی آئری ٹوئٹر
تہران (ویب ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی توخطے میں بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی۔
ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان حسیم الدین آشنا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عراق میں امریکی فورسز پر حملے کر کے جواب دے دیا، اگر امریکا نے پھر کارروائی کی تو خطے میں بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی۔
سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسیم الدین آشنا نے کہا کہ سعودی عرب والے مختلف راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو امن کا راستہ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے تین جنوری کو القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے کابدلہ لینے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے ایران میں مذہبی اہمیت کے حامل شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرایا گیا۔
اب ایران نے عراق میں دو امریکی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی ہےایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے.
Comments are closed.