امریکہ نے پاکستان کی فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا بھارت کو اہمیت نہیں دی
فوٹو : ایم کے بھدر کمار ٹوئٹر
اسلام آباد (ویب ڈیسک )امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان کی فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا فوجی تربیت بحال کردی لیکن بھارت کوئی اہمیت نہیں دی.
سابق سفارت کار ایم کے بھدر کمار نے اپنے ایک مضمون میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے پڑوس میں اتنی اہم پیش رفت ہوگئی اور پھر بھی کسی نے بھارتی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ کو فون تک نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اس اقدام سے بھارت کو تشویش لاحق ہے ، امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی جنرل پر حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی فوجی تربیت بحال کردی۔
بھارت میں بعض مبصرین اس صورتحال کو خطے میں بھارتی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کی صورت میں امریکا کو پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
ایسے میں امریکا بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔لیکن اس سے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو نشانہ بنانے کی مہم کو دھچکا لگ سکتا ہے اور افغانستان میں بھی مفادات کو نقصان پہنچے گا.
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کے بعد نہ صرف بھارت میں احتجاج ہو رہا ہے بلکہ عالمی برادری میں بھی بھارتی اقدامات پر مایوسی پائی جاتی ہے.
Comments are closed.