عائشہ عمر کا بھی ہراساں کیے جانے کا انکشاف، کھل کر نہیں بتا سکتی، اداکارہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھی ہراساں کیا گیا لیکن میں ابھی اتنی بہادر نہیں ہوں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کرسکوں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران ’می ٹو‘ پر بات کرتے ہوئے کہی اور اس دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔
عائشہ عمر نے ’می ٹو‘ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ضروری مہم ہے جو جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بے شمار لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں ایسے بے شمار مرد اور خواتین ہیں جنہیں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں ہراساں کیا گیا اور مجھے معلوم ہے کہ انسان ایسے وقت میں کیا محسوس کرتا ہے، لیکن میں ابھی اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کرسکوں۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں بھی اس حوالے سے بات کروں، میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو بھی اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جامی نے بھی جنسی زیادتی کے حوالے سے کیا تھا اور اس حوالے سے ایک بڑے میڈیا گروپ کی اہم شخصیت کا نام سامنے آیا ہے.
دوسری طرف گلوکارہ میشا شفیع کے گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد می ٹو پر شوبز اور دیگر شعبوں سے وابستہ متعدد خواتین نے بھی ہراساں کیے جانے کے انکشافات کیے.
عائشہ عمر سمیت انکشافات کرنے والوں میں اکثریت ان کی ہے جنھوں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مصلحت سے کام لیا اور وقت گزرنے کے بعد جب ان کی اہمیت کم ہونے لگی تو ہراساں کے انکشافات کیے.
Comments are closed.