رابی پیرزادہ نئے روپ میں، دیکھنے والوں کو حیران کردیا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) غلطی سے سیکھنے اور راہ راست پر آجانے کی زندہ مثال سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ہیں، رابی کہتی ہیں اس سال قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ سیکھ رہی ہوں.
رابی پیرزادہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اردو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
شوبزکی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل دین کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
رابی نےگزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے استاد کی رہنمائی میں قرآن پاک کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ان کے استاد نے کئی جگہ پر قرآن پڑھتے ہوئے ان کی رہنمائی بھی کی۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے نئے سال کا عہد بھی کیا ہے.
سابق گلوکارہ کہتی ہیں کب سے میں لائیو قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہوں ، مگر اس نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے اور وہ بھی ترجمے کے ساتھ۔
رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔
یاد رہے رابی پیرزادہ میں تبدیلی گزشتہ برس اس وقت آئی تھی جب ان کے موبائل فون سے ان کی کچھ نجی ویڈیوز اورتصاویر لیک ہوگئی تھیں.
اس کے بعد رابی پیرزادہ نے خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ اپنی باقی زندگی دین اسلام کے مطابق گزاریں گی۔
ابھی تک نہ صرف رابی اپنے عہد سے پیوستہ ہیں بلکہ دن بدن وہ دین کی طرف راغب ہورہی ہیں، اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں کیونکہ دین کسی خاتون کوکسی بھی طرح مردوں سے رابطے یا دوستی کی اجازت بھی نہیں دیتا.
Comments are closed.