ٹرمپ کی ایران کی52تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

Republican presidential candidate Donald Trump gestures and declares "You're fired!" at a rally in Manchester, New Hampshire, June 17, 2015. REUTERS/Dominick Reuter TPX IMAGES OF THE DAY FOR BEST QUALITY IMAGE ALSO SEE: GF10000188014 - RTX1GZCO


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے طرف سے انتقام کی دھمکی کے جواب میں ایران کی 52تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایرانی تنصیبات کو بہت تیزی اور شدت کے ساتھ ہدف بنائیں گے ان اہداف میں ایران کے اہم اور حساس مقامات بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1979میں امریکی سفارتخانہ میں 52امریکیوں کو یرغمال بنایا گیا تھا اس لئے امریکہ مزید خطرہ نہیں چاہتاہے۔

یاد رہے تین جنوری کو بغداد ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کرکے امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت متعدد اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جس کے جواب میں ایرانی نے بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

ایران کی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای ، صدراور کمانڈر پاسداران نے جواب دینے کی دھمکی تھی ، امریکہ کے 35اہداف کو نشانہ بنانے کاکہا گیاتھا جن میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی شامل ہے۔

حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، روس ، جرمنی سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کرکے اعتماد میں لیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جب کہ جنگ کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔

چین اور روس نے امریکہ کو خبر دار کیاہے کہ وہ طاقت کے بے جا استعمال سے باز رہے ، اس دوران امریکہ کو بھی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

Comments are closed.