عائزہ خان بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں
فوٹو : فائل
کراچی(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان کو بھارتی ہدایت کار کا اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار سامنے آیا ہے.
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ عائزہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکار و میزبان احسن خان نے شو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے.
انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے مجھ سے عائزہ سے متعلق بات بھی کی، احسن خان کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ عائزہ خان پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک ہیں.
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام طور سے پاکستانی اداکارائیں جلدی شادی کر لیتی ہیں اس لئے اداکاراؤں کو اُن کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے ابھی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے سے خود عائزہ خان نے کوئی تصدیق کی ہے.
Comments are closed.