ویگن آر کا آٹومیٹک ورژن پاکستان میں بھی متعارف کرادیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں جاپانی 660 سی سی ویگن آر سٹینگرے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے پاک سوزوکی نے اپنی گاڑی ویگن آر کا آٹومیٹک ورژن ملک میں متعارف کرادیا ہے۔
اس حوالے سے پرو پاکستانی کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کمپنی کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر ویگن آر کا آٹومیٹک ورژں ویگن آر اے جی ایس متعارف کرایا جاسکتا ہے، یہ خبراب حقیقت بن چکی ہے۔
پاک سوزوکی کی اس گاڑی میں ایک آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن اور ایک ائیربیگ دیا گیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے گاڑی کی خصوصیات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.
ایک ہزار سی سی ویگن آر میں بیشتر فیچرز وہی ہوں گے، جو اس گاڑی کے دیگر ورژنز میں موجود ہیں، جیسے ویگن آر وی ایکس ایل ماڈل میں موجود کچھ فیچرز بشمول پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، انفوٹینمنٹ سسٹم وغیرہ اے جی ایس بھی میں ہوں گے۔
اس ورژن میں کی لیس انٹری اور امبولائزر بھی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سائیڈ مرر بیک سے گاڑی کی باڈی کے ہم رنگ ہوں گے تاہم اس قیمت زیادہ رکھی گئی ہے جو کہ تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاک سوزوکی کو توقع ہے کہ ویگن آر کے آٹومیٹک ورژن سے اس کی فروخت میں اضافے میں مدد مل سکے گی۔
خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان میں غیر ملکی چھوٹی آٹومیٹک گاڑیوں کی مقبولیت کی وجہ سے صارفین پاکستانی ویگن آر کو بھی آٹومیٹک کرنے کے خواہشمند تھے لیکن قیمت پر سوالیہ نشان رہے گا.
Comments are closed.