سال2020ء کا دنیا بھر میں زبردست استقبال، جشن، آتشبازی کی تصاویر

Fireworks explode over Victoria Harbour during New Year celebrations in Hong Kong on January 1, 2019. (Photo by ANTHONY WALLACE / AFP)

فوٹو : سوشل میڈیا ، اے ایف پی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال 2020 کی آمد کا زبردست استقبال کیا گیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آتشبازی اور میوزیکل پروگرام ہوئے.

لاہور

سال 2020ء کا آغاز ہوتے ہی منچلوں کی بڑی تعداد لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر پہنچ گئی۔ شہری نئے سال کی خوشی میں ناچتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

بحریہ ٹاؤن لاہور میں سال 2020ء کا شاندار استقبال کرتے ہوئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی سال نو کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

آکلینڈ

سرائےعالمگیر میں بھی سال نو کی شاندار تقریب منعقد کی گئی اور نیو میٹرو سٹی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد اور گلوکار ملکو نے پرفارمنس پیش کی۔

نئے سال کی آمدسب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 2020ء کی آمد ہوئی جہاں آتش بازی سے فضا جگمگا اٹھی۔ نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

سڈنی ہاربر برِج، ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں بھی سال نو کی آمد پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ امن وعامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں، روس کے کچھ حصوں میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے نئے سال کا آغاز ہوا۔ آسٹریلوی شہریوں نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے نئے سال کا جشن منایا۔

سڈنی

پاکستان کے 8 بجے جاپانی شہری 2020ء میں داخل ہوئے۔ چین، سنگاپور اور منیلا کے شہریوں نے پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے سالِ نو کا استقبال کیا۔

آکلینڈ، سڈنی ،لندن، ٹوکیو، سیوئل، کوالالمپور ،دبئی، شارجہ، پیرس،ماسکو سمیت دنیا بھر میں میں نئے سال کا پرجوش استقبال کیا گیا.

ٹوکیو

شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا.

اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

نیویارک ٹائم اسکوائر 12 ہزار پاونڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز اور 32 ہزار ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔

پیرس میں آئفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوا.

جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہےادھر پاکستان میں سال نو پر کراچی میں جشن کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ادھم روکنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کے بعدمیں ختم کردی گئی۔۔

Comments are closed.