کسی کو دھمکی نہیں دی، دھمکیاں تو ہمیں مل رہی ہیں، ماڈل حریم شاہ


فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سوشل میڈیا کی ماڈل اور ویڈیوز سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے کہاہے ہماری تصاویر ایڈٹ کر کے پیش کی جارہی ہیں.

حریم شاہ نے کہا میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ان معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نجی ٹی وی چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھی. ان کا کہنا تھا کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز  بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، انھوں نے  کہا کہ میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، یہ انہی لوگوں سے پوچھیں۔

یاد رہے ان دونوں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ ایک فون کال پر زیر گردش ہے جس میں شیخ رشید کے شادی شدہ ہونے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، حریم اور صندل کی وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف ثبوت منظرِعام پر لانے کی دھمکی بھی ہے.

حریم شاہ  نے کہا کہ ان کی پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔ "ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔”

حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئیں ان کی تردید کر چکی ہیں  اور یہ کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔

حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے کال پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی تھی جب کہ فیاض الحسن چوہان سے فون کال بھی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے ۔

حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش حرکات اور اہم شخصیات کے حوالے سے دعووں، دھمکیوں اور ویڈیوز شیئر ہونے کے باوجود کسی ادارے نے ابھی تک ایکشن لیا اور نہ حکومتی حکام پر کوئی اثر ہوا.

Comments are closed.