بنگلہ دیش نے بھارتی دباو پردورہ پاکستان سےانکارکیا،شاہ محمود
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو تیار تھی لیکن بھارت کے دباو میں پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔
یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اپنے سابقہ موقف پر قائم رہ کر پاکستان کھیلنے آنا چایئے کسی اور کے دباو میں ہر گزنہ آئیں،وزیر خارجہ نے کہا بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تو انھیں بھی بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا دورہ کھیلنے اور ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں پاکستان کاساتھ دینے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو آئندہ سال کے پہلے مہینے میں پاکستان میں ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم ٹی20 سیریز کے لیے تو دورہ پاکستان پر رضامند ہے لیکن ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند نہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ہم پاکستان میں صرف ٹی20 میچز کھیلنا چاہتے ہیں
Comments are closed.