شعیب ملک نے راجشاہی رائلز کو کومیلا واریئرز کیخلاف 15 رنز سے فتح دلا دی
فوٹو : فائل
ڈھاکا(ویب ڈیسک)سابق کپتان وآل راؤنڈر شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئرلیگ میں شعیب ملک نے راجشاہی رائلز کو کومیلا واریئرز کے خلاف 15 رنز سے فتح دلا دی ۔
یہ میچ گزشتہ روز ڈھاکا میں کھیلا گیا جس میں راج شاہی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر190 بنائے۔
شعیب ملک نے شاندار اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، اُنہوں نے 38 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے۔ عفیف حسین نے 43 اور آندرے رسل نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں کومیلا واریئرز کے بیٹسمینوں نے بھی اچھی پرفارمنس دکھائی، سومیا سرکار نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے48 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکت 88 رنزبنائے، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
شبیر الرحمٰن 25 اور وانزل نے21 رنزبنائے، یوں کومیلا واریئرز کی ٹیم 4 وکٹ پر 175 رنز بناسکی اور 15 رنز سے یہ میچ ہار گئی۔
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے میچ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی، اس آل راؤنڈ کارکردگی پر اُنہیں ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.