آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مضبوط
میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 137 رنز بنا لیے، آسٹریلیا کی مجموعی برتری 456 رنز ہو گئی۔
میلبورن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹوں پر 44 رنز تھا.
ٹام لیتھام 9 اور روس ٹیلر 2 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ تجربہ کار بلے باز ٹیلر صرف 2 رنز کا اضافہ کرپائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر جو برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اور اگلی ہی گیند پر پیٹ کمنز نے ہینری نیکولس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
کیوی بیٹسمین بی جے واٹلنگ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 7 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی وکٹ بن گئے جس کے بعد 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز پویلین سدھار چکے تھے۔
آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور 467 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 148 رنز پر آوٹ ہوئی اور 319 رنز کا خسارے بھی آسٹریلیا کی مجموعی برتری میں شامل ہے ۔
Comments are closed.