بنگلا دیش نےپاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا
فوٹو : بنگہ دیش کرکٹ ٹوئٹر
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا جس کاچیئرمین بی سی بی ناظم الحسن نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز ابھی نہیں کھیل سکتی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے بورڈ اجلاس اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے باوجود کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان جانے پر رضامند نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان کی سیکیورٹی ٹیموں نے پاکستان کا دوہ کیا ہے اور صورتحال تسلی بخش بتائی ہے لیکن ہم ابھی حکومتی گرین سگنل کے منتظر ہے.
کوچنگ اسٹاف بھی پاکستان میں لمبا عرصہ رہنا نہیں چاہتا،اس لیے فوری طور پر پاکستان جا کر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکتے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا جنوری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
بنگالی کرکٹ سیکھنے ڈومیسٹک کھیلنے بھی آجاتے تھے
یاد رہے بنگلہ دیش کی وہ قومی ٹیم جو ماضی میں ہر سال پاکستان کے ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کھیلنے آتی اور ڈیپارٹمنٹس سے شکست کھا کر چلی جاتی تھی وہی ٹیم اب سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان آنے سے گریزاں ہے.
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سیکیورٹی صورتحال کا بہانہ بناتے ہوئے پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں ہی ٹیسٹ کھیلنے کی ضد پکڑ رکھی تھی . حالانکہ جب بنگالی کرکٹ کے بچے تھے تو ڈومیسٹک کھیلنے بھی پاکستان آ جاتے تھے.
کامیاب ٹیسٹ سیریز کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور تاریخی ٹیسٹ سیریز کھیل کر وطن واپس جاچکی ہے لیکن بنگلادیش کرکٹ بورڈ اب بھی بھارتی حربوں کے زیر اثر ہے ۔
بی سی بی کی جانب سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے پھر اس کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال دیکھ کر ہی پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔
پی سی بی نے بنگلا دیش بورڈ کو ایک خط میں پوچھا ہے کہ ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتائی جائے۔ بی سی بی نے جواب تو نہ دیا.
ڈھاکا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے چیف ایگزیکٹو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین چوہدری نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مکمل دورہ کیا جائے لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان اب ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا، بنگلادیش کو ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ڈھونڈیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اگر بنگلادیش کی ٹیم نہیں آئی تو معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ میں بھی جاسکتا ہے لیکن فی الحال بات چیت جاری ہے اس لیے مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔
Comments are closed.