عمران خان نےنااہلی چھپانے کےلیے انتقام سیاست کی, مرزا الطاف حسین
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں انتقامی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں.
ملک میں انتشار اور افراتفری کا ماحول برپا ہے جبکہ حکمران اپوزیشن رہنماؤں کوجیلوں میں ڈال کر اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں عوام کو تبدیلی کا خواب اب بھیانک لگنے لگا ہے اور عوام موجودہ حکومت کو کوس رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر رہنما سردار شعیب صدیقی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرزا الطاف حسین نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدارحکومت نے ملک میں ریکارڈ قرضے لیکر عوام کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے,مہنگائی کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے.
انھوں نے کہا عمران خان اور ان کی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو پابند سلاسل کرنے کے لئے ایڑی کا زور لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان کو چھ ماہ سے جھوٹے کیس میں جیل میں رکھا.
رانا ثناء اللہ کوانہیں ذہنی اذیت سے دوچار کیا اور اب احسن اقبال جیسے عوامی رہنما کو جیل بھیج دیا حکومت کے پاس من گھڑت اور بے بنیاد کیس تو ضرور ہیں مگر حکومت اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکی ہے.
مرزا الطاف حسین نے کہا عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور 2020 اس حکومت کی تبدیلی کا سال ہوگا۔
Comments are closed.