پاکستان میں سورج گرہن، وہ منظرجب روشنیوں کواندھیرے نے لپیٹ میں لیا
فوٹو : اے ایف پی، رائٹر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آج صبح پاکستان میں نئی نسل نے اپنی زندگیوں میں پہلی بار وہ منظر دیکھا جب سورج گرہن نے دن کو رات میں تبدیل کیا پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج یہ سورج گرہن دیکھا گیا ۔
آج پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، یورپ، افریقا، بحرہند اور بحرالکاہل میں سورج گرہن دیکھا گیا، پاکستان کے تمام جنوبی علاقوں میں 20 سال بعد سورج گرہن ہوا، اس سے قبل 11 اگست 1999 کو پاکستان میں سورج گرہن ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 57 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 15 منٹ پر ختم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا جو 8 بج کر 37 منٹ پر عروج کو پہنچا تھا۔ اس کا نظارہ 8 بج کر 58 منٹ پر دیکھا گیا تاہم اس کا مکمل اختتام دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر ہوگا۔
کراچی میں سورج گرہن 80 فیصد تک ہوا جو صبح 10 بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا، کوئٹہ میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بجکر 39 منٹ پر ہوا، وادی کے اطراف میں بلند و بالا پہاڑوں کی وجہ سے شہر میں 8 بجے کے بعد سورج گرہن دیکھا گیا۔
وادی کوئٹہ میں 8 بج کر 48 منٹ پر واضح جزوی سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا اور تقریباً 64 فیصد تک سورج کو گرہن لگا رہا جو 10 بج کر 8 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔
لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 10 بج کر 54 منٹ پر ختم ہوا، مظفرآباد میں واضح جزوی سورج گرہن 8 بج کر 59 منٹ اور گلگت میں 9 بج کر01 منٹ پر ہوا۔
پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔
سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔
سورج گرہن کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ ماہرین نے میڈیا کے ذریعے پہلے ہی لوگوں سورج گرہن کے حوالے سے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا تھا تاہم لوگوں نے مخصوص آلات سے براہ راست مناظر کا مشاہدہ کیا.
Comments are closed.