’ دل دیا گلاں‘گل پانڑا نے عاطف سے بھی اچھا گایا، ویڈیو وائرل


فوٹو : ٹوئٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گلوکارہ گل پانڑا نے عاطف اسلم کامشہور گیت ’ دل دیا گلاں‘ عاطف اسلم سے بھی اچھا گا کر سب کو حیران کر دیا۔

گل پانڑا نے دل دیاں گلاں گانا گا کر اس کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے ’ دل دیا گلاں‘ گانے پر ان کی آواز کو بہت سراہا جارہا ہے، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ گل پانڑا نے عاطف سے اچھا گایا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B6cuZGQgaA5/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں گلوکارہ سرخ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، گل پانڑا نے جس پرسکون انداز کے ساتھ اپنی سریلی آواز کے ذریعے اس گانے کو گایا تو محفل میں سحر طاری ہو گیا۔

یہ گانا کسی تقریب کا ہے گل پانڑا نے جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ ’ دل دیا گلاں میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیت ’دل دیا گلاں‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا تھا اور اسے دونوں ممالک میں پذیرائی ملی تھی۔

Comments are closed.