اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات


اسلام آباد (ابرار تنولی +شاہ جہأں شیرازی) خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی   وفد نےملاقات کی ہے۔

IMG 20191225 WA0049

ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی امورمیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، شوریٰ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن محمد الشیخ؛ وزیر مملکت ، کابینہ کے ممبرز بھی موجود تھے.

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی؛ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

Comments are closed.