پاکستانی کھلاڑی سری لنکن ڈریسنگ روم پہنچ گئے،گرمجوشی سے جپھیاں ڈالیں


فوٹو : پاکستان کرکٹ

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ لوورز کو گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اور سری لنکن کھلاڑیوں کے درمیان خیر سگالی کے نہ بھولنے والے مناظر دیکھنے کو ملے.

سیریز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سری لنکن ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، پلیئرز نےبہت گرمجوشی سے ایک دوسرے کو جپھیاں ڈال کرملتے رہے.

ٹیسٹ سیریز پاکستان نے ایک ۔ صفر سے جیتی تاہم میچ کے اختتام پر پاکستانی کرکٹرز نے سری لنکن ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور سری لنکن کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1209108178396467200

پاکستان کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،پاکستان ٹیم نے سری لنکن پلیئرز کو اگلی سیریز کیلئے آل دا بیسٹ بھی کہا۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹرز نے بھی شاندار سیریز پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا، خاص کر پاکستان میں سکیورٹی اور کرکٹ لوورز مداحوں کی تعریف کی.

پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر اپنے سابق کوچ مکی آرتھر سے بھی ملاقات کی، خاص کر یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کافی دیر تک اپنے سابق کوچ سے محو گفتگو رہے.

یاد رہے سری لنکن کرکٹ ٹیم 10 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم ہے جس کے بعد ملک کے ویران میدانوں میں کرکٹ کی مکمل بحالی ہوئی۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال کے بعد جہاں واپسی ہوئی، وہی پر سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ اپنا دوستی کا حق ادا کر دیا،دونوں ٹیموں کی ملاقات کے مناظر نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد سری لنکن پلیئرز پاکستانی ڈریسنگ روم آئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

Comments are closed.