عابد علی مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز، بہت خوش ہوں، اظہر علی
کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) کراچی ٹیسٹ پاکستان نے رنز سے جیت لیا، تیسرے دن کا کھیل ضابطے کی کارروائی ثابت ہوا پوری لنکن 212 پر ہی آوٹ ہوگئی پاکستان کی ٹیسٹ میں دس سال بعد پہلی جیت ہے.
مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عابد علی نے حاصل کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں مجھے گھر والوں نے، ٹیم مینجمنٹ اور کولیگز نے بہت سپورٹ کیا ہے. شائقین کا بھی شکریہ.
انھوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا میں اچھا کروں گا کیونکہ میں نے ٹیم سے آوٹ رہ کر بھی کبھی محنت نہیں چھوڑی اور آج مجھے اللہ پاک نے اس کا صلہ دے دیا ہے.
کپتان اظہر علی نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا 10 سال بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر سب لڑکے اور پوری قوم خوش ہے.
انھوں نے ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے اوپنرز کی تعریف کی اور کہا کہ سنچریز ہونا بڑی بات ہے لیکن اس کے لیے ہمارے اوپنرز نے پلیٹ فارم سیٹ کر لیا تھا.
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آئندہ بھی اچھا کھیلے گی، انھوں نے ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے حوصلہ افزائی کا بھی خصوصی طور پر پر ذکرِ کیا.
اس قبل سری لنکا ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کھیل کر اچھا لگا ہے ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن لڑکوں نے پوری کوشش کی، پاکستان کی ٹیم اچھا کھیلی ہے.
چو تھے دن کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کی 7 وکٹیں 212 پر گر چکی تھیں ابھی مزید 264 رنز باقی ہیں آج مہمان ٹیم کل کے سکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکی. اس طرح پاکستان نے ٹیسٹ اور سیریز بھی جیت لی.
آج 3 اوورز میں 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، 2 وکٹیں نسیم شاہ اور ایک یاسر شاہ نے حاصلِ کی، سنچری میکر فر نینڈو کل کے ہی 102 رنز پر یاسر شاہ کی بال پر اسد شفیق کا کیچ بنے.
Comments are closed.