اشرف غنی دوسری بار افغانستان کے صدر منتخب، عبداللہ عبداللہ کو شکست
فوٹو : بشکریہ اشرف غنی ٹوئٹر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں دوسری بار اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے، گنتی کےلیے یہ نتائج روکے ہوئے تھے.
افغانستان میں صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو ہوئے تھے،افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے مجموعی ووٹ کے 50 اعشاریہ 06 فیصد ووٹ حاصل کیے.
اشرف غنی کے مد مقابل عبداللہ عبداللہ 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی الیکشن کے نتائج کو فراڈ قرار دے دیا ہے ۔
عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو سپورٹ کیا ہے تاہم اس کے خلاف عوام میں جانے کے حوالے سے سے کوئی بات نہیں کی.
افغان صدارتی انتخابات کے نتائج پر کابل میں تعینات امریکی جان آربیس کا کہنا ہے کہ افغان صدارتی الیکشن کے نتائج ابھی ابتدائی ہیں، صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کی توثیق سے پہلےکئی مراحل باقی ہیں۔
یاد رہے کہ 3 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل افغانستان کے 90 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 22 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جو 2001 میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سب سے کم ترین شرح ہے۔
Comments are closed.