سری لنکن بیٹگ لائن بھی لڑکھڑاگئی، لنچ تک 170 پر 6 آوٹ

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سری لنکن بیٹگ لائن لڑکھڑا کر سنبھلی پھر لڑکھڑا گئی، لنچ تک 170 رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں، دوسرے دن 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی.

سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 64 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا اور 80 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اس موقع پر ڈھننجایا اور چندیمل کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی.

محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں 3،3 وکٹیں آئیں جب کہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کوشش کے باوجود ابھی تک خالی ہاتھ ہیں.

پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے آئی لینڈرز کو مزید 21سے زائد رنز درکار ہیں، چندیمل 42اور ڈکویلا 10 رنز پر کھیل رہے ہیں.

Comments are closed.