بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،2شہری شہید،5زخمی
فوٹو: فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2شہری شہید اور3فوجی زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایل او سی کے قریب آباد 2شہری شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے14سالہ شہریار اور29سالہ نوید شہید ، ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی کی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور ہدف بنائی گئی پوسٹ سے لاشیں اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
جوابی کارروائی کے نتیجہ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے تین جوان زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.