گلوکارہ رابی پیرزادہ نے تبلیغ دین کی راہ اختیار کر لی

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک ) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے سنبھال لیتا ہے۔

ایک مقامی اخباردنیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ کی راہ اختیار کرلی ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے بعد میری چھوٹی سی بات بھی اللہ پاک، دین اور اللہ کے نبی رسول اللہ ؐ کی تعلیمات سے متعلق ہوگی.

سابق گلوکارہ نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاؤں۔

یاد رہےخبروں میں رہنے والی رابی پیرزادہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہونے کے بعد شدید ذہنی الجھن کا شکار ہوئیں اور گلوکاری بھی چھوڑ دی.

رابی پیرزادہ نے اس صورتحال میں کئی اچھے فیصلے کیے ہیں جن میں پہلے گلوکاری چھوڑنا اور اب مذہب کی طرف مائل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب انسان کوئی غلطی تسلیم کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے بہتر کرتا ہے.

Comments are closed.