بابر، عابد کی سنچریوں نے بارش سے بیزار شائقین کی تھکن اتار دی،ٹیسٹ ڈرا
فوٹو : پاکستان کرکٹ ٹوئٹر
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بابر اعظم اور عابد علی کی سنچریوں نے بارش سے بیزار شائقین کی تھکن اتار دی، پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا.
میچ جب بغیر نتیجہ ختم کیا گیا تو پاکستان نے 70 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے، بابراعظم102اور عابد علی 109 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.
میچ کی خاص بات پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عابد علی کی سنچری تھی وہ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے منفرد ریکارڈ کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے.
پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفہ تک ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنائے تھے، شان مسعود صفر پر آوٹ ہوئے.
راولپنڈی میں کھیلے جارہےپاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے.
کھانے کے وقفہ تک پاکستان کے 54 رنز ہیں کپتان اظہر علی 21 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عابد علی 31 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، آج تیز دھوپ اور موسم خوشگوار ہے.
سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنی پہلی اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کی، آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کپتان اظہر علی کے علاوہ حارث سہیل، عابدعلی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمدرضوان، محمدعباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈک ویلا، دھننجیا ڈی سلوا، دلروان پریرا، وشوافرنینڈو، کاسون راجیتھا، لہرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، اوشادافرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلومیتھیوز اور دنیش چندیمل پر مشتمل ہے ۔
Comments are closed.