ملائشین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے لیے گاڑی کا تحفہ بھجوا دیا


فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کر دیا، مہاتیر نےپروٹون ایکس 70 گاڑی کا تحفہ عمران خان کےلیے بھیج دیا ۔

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے بھیجی جانے والی گاڑی ایک تقریب میں حوالے کی جائے گی ملائشین ہائی کمیشن میں سوموار کو وزیراعظم کی طرف سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد گاڑی وصول کریں گے.

یاد رہے کہ رواں سال 23 مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 94 سالہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سرمایہ کاری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیاتھا ۔

ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر ہم نے زرعی اصلاحات سے کامیابی حاصل کیں، صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کسی بھی ملک کو ترقی کیلیے امن و استحکام ضروری ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان میں گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی پیش بندی کیے ہوئے ہیں. یہ بھی حقیقت ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کم کم اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے.

Comments are closed.