سری لنکن کھلاڑیوں کی اسلام آباد میں شاپنگ، شہریوں کے ساتھ سیلفیاں
فوٹو، ویڈیوز پاکستان کرکٹ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )بارش نے جب مہمان سری لنکن کھلاڑیوں کو میدان میں ہاتھ دکھانے کا موقع نہ دیا تو لنکن پلئیرز نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، کچھ سیر کی اور کچھ شاپنگ کی.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دو ٹویٹس کی گئیں۔ ان ٹویٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لنکن ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فراغت کے لمحات میں شاپنگ مال پہنچ گئے جہاں انہیں شاپنگ کی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سینٹوریس شاپنگ مال میں خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد مہمان کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانا آ گئی اور سیلفیاں بنوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔
اس دوران مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ آج شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے، انھوں نے کہا ہم اسلام آباد دیکھنے آئے ہیں یہ شہر بہت خوب صورت ہے.
سری لنکن کھلاڑیوں کے شاپنگ مال میں شاپنگ اور سیلفیوں کی ویڈیو پی سی بی کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شائقین کے ساتھ گھل مل گئے ہیں.
کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈیکولا بھی نظر آ رہے ہیں اور شاپنگ کرتے ہوئے خوش دکھائی دئیے ہیں.
دوسری طرف ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے پلیئرز بھی اسلام آباد میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی ساتھ ہیں۔ کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عابد علی، محمد عباس، نسیم شاہ فواد عالم ، شان مسعود و دیگر نظر آتے ہیں ۔
Comments are closed.