برطانوی انتخابات, 15 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

فوٹو : انٹرنیٹ

لندن(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، سر فہرست سابق وزیرداخلہ ساجد جاوید، ناز شاہ، یاسمین قریشی اور رحمان چشتی ہیں۔

برطانیہ کے عام انتخابات میں 3 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جب 70 پاکستان نژاد برطانوی شہری بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں 15 کامیاب ہو چکے گنتی کا عمل ابھی جاری ہے.

برطانیہ کے سابق وزیر داخلہ ساجد جاوید نے برومس گرو سے اپنی نشست جیت لی۔ انہوں نے کنزرویٹوپارٹی کی ٹکٹ سے عام انتخابات میں حصہ لیا۔

بریڈفورڈ ایسٹ سے عمران حسین تیسری بار کامیاب ہوئے۔ مریڈن سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژاد ثاقب بھٹی کامیاب ہو گئے۔

  ناز شاہ بریڈ فورڈ سے کامیاب ہو گئیں ان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے اور وہ مسلسل تیسری بار اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں، نازشاہ مقامی آبادی کے علاوہ پاکستانیوں میں بھی بہت مقبول ہیں ۔

پاکستانی نژاد لیبر پارٹی کے خالد محمود نے بھی برمنگھم سے اپنی نشست جیت لی ہے۔ لیبر پارٹی ہی کی یاسمین قریشی بھی ساؤتھ بولٹن سے کامیاب ہو ئی ہیں۔

پاکستانی نژاد کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار رحمان چشتی بھی کامیاب ہوئے۔ بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژاد عمران حسین کامیابی ملی ہے ۔

لیبر پارٹی کی امیدوار پاکستانی نژاد زارہ سلطانی کوکونٹری ساوتھ سے جبکہ برمنگھم ہال گرین سے لیبر پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژاد طاہر علی کامیابی ملی۔

Comments are closed.