ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا، اظہرالدین کے بیٹے کی شادی کی ویڈیوز

فوٹو :اسد، انعم مرزا انسٹاگرام، ویڈیو، یوٹیوب لنک

https://youtu.be/drL6dGz0bxc

حیدر آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی دوسری شادی سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوئی ہے، فیملی فنگشن میں خوب ہلہ گلہ ہوا ۔

جیجاجی یعنی شعیب ملک بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے باعث شادی میں شرکت نہ کر سکےجبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹا تقریب میں شریک تھے۔

View this post on Instagram

#abbasanamhi

A post shared by Asad (@asad_ab18) on

شادی کی تقریب روایتی انداز میں گزشتہ روز بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی جبکہ دلہے اسد نے سنہرے رنگ کی شیروانی زیب تن کررکھی تھی اور دلہن انعم مرزا نے ارغوانی رنگ کا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔

اسد الدین اور انعم مرزا نے شادی کے بعد اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں، یاد رہے انعم مرزا خود بھی فیشن اسٹائلسٹ ہیں اس لیے ڈریسنگ شو نمایاں دکھائی دیا ۔ 

انعم مرزا کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تقریب میں ثانیہ مرزا نے بھی فیملی کے ہمراہ روایتی انداز میں رقص کیا جبکہ ٹینس سٹار کے والدین بھی بیٹی کی شادی میں بہت خوش دکھائی دئیے، اسد الدین والد کی طرح کرکٹر ہیں.




Comments are closed.