ڈیرن سیمی سمیت غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گے۔
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
لاہور پہنچنے والوں میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی، لیام ڈاؤسن، کرس جارڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو، کراچی کنگز کے روی بوپارا، کرس گرین اور کولن انگرم شامل ہیں۔
تمیم اقبال اور محمود اللہ بھی آج پاکستان پہنچیں گے۔
پشاور زلمی کے تمیم اقبال اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ بھی سری لنکا سے پاکستان پہنچ گئے اور اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا، بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے تمیم اقبال آج ٹیم کے ساتھ اپنی 29 ویں سالگرہ بھی منائیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی 24 مارچ کو دبئی سے براہ راست کراچی پہنچیں گے اور نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے۔
غیرملکی کمنٹیٹر بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ جن میں ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور مائیکل سلیٹر شامل ہیں اور وہ ایلی منیٹرز میچز کے دوران رمیز راجا اور بازید خان کے ہمراہ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی اور میچ کی فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے معرکہ آراء ہوگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا کیوں کہ اس کے بیشتر غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے تاہم ٹیم مینجمنٹ نے متبادل انتظام کرلیا ہے جب کہ کراچی کنگز کے بھی بیشتر غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے۔
جیو نیز کے مطابو جنوبی افریقی بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ڈومنی پاکستان آئیں گے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کے انکار کے بعد متبادل کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیے اور مینجمنٹ نے سری لنکا کے تھسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے محمود اللہ کو لائن اپ کرلیا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کرنے والے این مورگن پاکستان نہیں آرہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 24 مارچ کو پاکستان پہنچے گی جس کے غیرملکی کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، لیوک رونچی، سمت پٹیل، اسٹیون فن، آندرے رسلز اور چیڈوک والٹن شامل ہیں جب کہ سیم بلنگز اور الیکس ہیلز نہ آنے والوں میں شامل ہیں۔
فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور ایلیمینیٹرز راؤنڈ میں کامیاب ہونے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔
Comments are closed.