اسامہ امریکا اور سعودی عرب میں تناوٴ پیدا کرنا چاہتا تھا،سعودی ولی عہد
فوٹو: بشکریہ عرب نیوز
واشنگٹن(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناوٴ پیدا کرنا چاہتا تھا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی نیوز چینل کو ایک انٹرویو میں کہا اسامہ نائن الیون کے ذریعے مشرق وسطی، مغرب اور امریکا سعودی عرب کے درمیان تناوٴ پیدا کرنا مقصد تھا۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران نے القاعدہ کے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، ایران کی فوجی اور اقتصادی طاقت سعودی عرب سے کم ہے اور وہ برابری کے مقابلے میں سعودی عرب سے کہیں دور ہے۔
کرپشن کے خلاف کارروائی پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم میں ایک کھرب ڈالر حاصل کیے اور جو کیا وہ ملک کے موجودہ قانون کے مطابق کیاہے ۔
سعودی ولی عہد نے کہا سعودی عرب میں خواتین اور مرد ہر طرح سے برابر ہیں، خواتین کو ان کے حقوق دیے گئے ہیں، اب خواتین اپنا کاروبار کرسکتی ہیں، فوج میں بھرتی ہوسکتی ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔
Comments are closed.