شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
فوٹو : فائل
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے.
کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز, سعودی وزارت خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ایم راشد اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا.
وزیر خارجہ اپنے اس مختصر دورہ کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سمیت، اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کے دورہ ء سعودی عرب کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Comments are closed.