سری لنکن ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے راولپنڈی پہنچ گئی
اسلام آباد (طیب خان )سری لنکا کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزکے پہلے میچ میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی.
ائرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے، مہمان ٹیم ہوٹل میں آرام کے بعد آج شام راولپنڈی گراونڈ جائے گی.
دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں.
سری لنکن ٹیم لاہور کے ناخوشگوار واقعہ کے بعد 10 سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آئی ہے، پاکستان ٹیم بھیباقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آج کرے گی۔
10سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ بحال ہونے جا رہی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں.
3 مارچ 2003کو لاہور ٹیسٹ کے دوران بعض شدت پسندوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر حملہ کیا جس میں کپتان مہیلا جے وردنے سمیت دوسرے پلیئرز بھی زخمی ہوئے، اس صورتحال کے بعد کسی بھی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے سے انکارکردیا۔
سری لنکن ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولرسورنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث پاکستان نہیں آہے، سورنگا لکمل کی جگہ سیتھا فرنانڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.
پاکستان ٹیم پہلے ہی راولپنڈی پہنچ چکی ہےاور پیر کی دوپہر پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کرے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، سیریز کے لیے ٹکٹوں کی مالیت صرف پچاس روپے مقرر کی گئی ہے.
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں کالجز اوراسکولز کو بھی ٹکٹس دیے جانے کا پلان ہے۔
اس بار شائقین کو ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس خریدنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے سابق کپتان بندولا ورنا پورا اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو بطور مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ فیصلہ دونوں سابق کپتانوں کی کرکٹ کے لیے خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولا ورناپورا نے کی تھی، میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 396 اوردوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈکردی تھی۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 344 اور دوسری اننگز میں 149 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان 11 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل 10 دسمبر کو سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران دونوں سابق کرکٹرزکی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
Comments are closed.