برطانوی ایجنسی نے 28 ارب روپے پاکستان منتقل کر دئیے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی حکام نے پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت سے ملنے والے 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم آج سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں بھی تصدیق کی ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔یاد رہے تین دن قبل پراپرٹی تائیکون ملک ریاض کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کی تفصیل عالمی میڈیا میں شائع اور نشر ہوئی تھی.

رپورٹ میں ایک پاکستانی شہری بتا کر ابہام پیدا کیا گیا ہے یہ واضح نہیں ہوا کہ رقم کس شہری نے دی ہے تاہم بادی النظری میں یہ اسی معاہدہ کا نتیجہ ہے جو تین دن پہلے ہوا تھا.

Comments are closed.