علی رضا علوی،مظہر برلاس سچ کے بعد جی ٹی وی ،ریڈ زون،میں
فوٹو: ٹوئٹر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) صحافت کے معاصرین میں ممتا ز مقام رکھنے والے صحافیوں کی جوڑی علی رضا علوی اور مظہر برلاس نے سچ ٹی وی کو خیر بادکہہ دیا، آج شام سے دونوں جی ٹی وی کے پروگرام ریڈ زون میں جلوہ گر ہو ں گے۔
سچ ٹی وی سے شروع ہونے والا صحافی جوڑی علی رضا علوی اور مظہر برلاس کا ٹاک ایٹ سیون کا سفر جی ٹی وی کے ریڈ ون میں داخل. حالات حاضرہ پہ نظر رکھنے والی صحافیوں کی جوڑی آج شام جی ٹی وی پر ہو گی جلوہ گر، شام 7 بجے pic.twitter.com/breeGKRTwL
— زمینی حقائق نیوز (@YB0oCEr6xGiHDs5) December 6, 2019
سچ ٹی وی پر ٹاک ایٹ سیون کے نام سے شام کو لائیو پروگرام میں دونوں صحافی اینکرز نے غیر صحافی روائتی اینکرز کو دکھائی حقیقی صحافت کی جھلک اور بتایا کہ حالات حاضرہ سے آگاہی اور عوامی مسائل کی نبض سے صرف ورکنگ جرنلسٹس ہی واقف ہوسکتاہے۔
سچ ٹی وی پر صحافی اینکرز کی اس جوڑی نے کامیابی کی منزل حاصل کی اور اب یہ جی ٹی وی کے پروگرام ،ریڈ زون، سے ریڈ زون میں داخل ہو نے جارہے ہیں۔
سینئر ز صحافی اینکرز کی اس جوڑی نے ٹی وی سکرین پر مختصر سے وقت میں اپنا منفرد تاثر چھوڑا ہے، صحافت سے وابستہ اور صحافتی اصولوں سے آگہی رکھنے والے علی رضا علوی اور مظہر برلاس اور دیگر روائتی اینکرز کے ٹاک شو میں واضح فر ق محسوس کرسکتے ہیں۔
علی رضا علوی اور مظہر برلاس صرف اینکرز ہی نہیں بلکہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط صحافتی تجربہ کے حامل ہیں۔ جن کی سیاست ، معیشت ، کلچر ، قومی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر گہری نظر ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹاک اینڈ سیون کی اس جوڑی کے فالورز کی تعداد ہزاروں نہیں لاکھوں میں ہوگی یقینا جی ٹی وی پر ، ریڈ زون ،، میں بھی حاضرین ان کے لفظوں سے کھیلنے کے فن سے مستفید ہوں گے۔
مظہر برلاس سچ ٹی وی سے پہلے اپنا ٹی وی ، پی ٹی وی اور دیگر چینلز کے لئے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ علی رضا علوی صحافی اور اینکرز ہونے کے علاوہ ملک کے بڑے میڈیا گروپ جنگ کے کالم نگار بھی ہیں۔
جی ٹی وی پر ، مظہر برلاس اور علی رضا علوی پر مشتمل سینئرز صحافیوں کی جوڑی آج شام سے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گی ،وہ سفر جو آگے ہی آگے چلتا جارہا ہے۔
Comments are closed.