گوگل کی سینئر افسر نے عہدہ چھوڑ کر پاکستان میں ذمہ داری لے لی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی سرچ انجن گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدرس اہم عہدہ چھوڑ کر پاکستان آگئیں وہ یہاں وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام میں خدمات انجام دیں گی۔
ملک کی محبت میں واپس لوٹنے والی تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقعہ گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان واپس آئی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل وژن پروگرام کی سربراہی کریں گی۔
ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں تانیہ ایدرس کا کہنا تھا کہ میرا صرف ایک ایجنڈہ ہے اور وہ یہ ہے کہ میں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہوں، تانیہ نے امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھے پاکستان آنے پر رضامند کیا اور وزیراعظم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سے ملاقات کروائی جس سے مجھے واپس پاکستان آنے کا حوصلہ ہوا۔
Thank you PM @ImranKhanPTI and @JahangirKTareen for giving me the opportunity to contribute back to Pakistan. With everyone's support we will inshallah make #DigitalPakistan vision a reality.
— Tania Aidrus (@taidrus) December 5, 2019
As the PM says "ghabrana naheen hai" 😁
تانیہ کا کہنا تھا کہ جب یہ حکومت آئی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں پاکستان جاکر کچھ کرسکتی ہوں کیونکہ مجھے اعتماد تھا کہ اس حکومت کو عام پاکستانی کے مستقبل کی پرواہ ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تانیہ ایدرس نے کہا ہے کہ ’میں وزیراعظم عمران خان اورجہانگیر ترین کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے موقع دیا تاکہ میں اپنے ملک کو کچھ لوٹا سکوں، انھوں نے کہاسب کی حمایت سے ہم انشاء اللہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کو حقیقت میں تبدیل کردیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان وڑن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ای گورننس ضروری اور بے روزگاری کے جن پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے تانیہ ایدرس کے پاکستان آنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جولوگ زندگی میں اوپرپہنچے انہوں نے بڑے فیصلے کیے ہیں ، چھوٹا فیصلہ ذاتی ہوتا ہے، جب کہ بڑا فیصلہ دوسروں کے لیے ہوتا ہے۔
Comments are closed.