جدہ،وفاقی وزیر حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدرسے ملاقات
فوٹو : پاکستان قونصل خانہ
جدہ (شاہ جہاں شیرازی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، محمد حماد اظہر نے آج جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے موجودہ جاری منصوبوں سمیت پاکستان میں اہم معاشی منصوبوں کی مالی اعانت میں آئی ڈی بی کے اہم کردارکا ذکر کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنائے جو اسلامی دنیا کی بڑی معیشت میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے کی تجویز دی۔حماد اظہر نے بجٹ میں مالیاتی بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی تجویز پیش کی جس سے پاکستان میں ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔
حماد اظہر نے ملک میں جاری اہم معاشی منصوبوں اور پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کا حوالہ دیتے ہوئے، آئی ڈی بی کے سربراہ کو اسلام آباد میں بینک کا علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی بھی دعوت دی۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے اسلام آباد میں اپنے علاقائی دفاتر ہیں۔اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر نے حماد اظہر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے.
ڈاکٹر بندر الحجر نے کہا پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا ایک اہم رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی بی کی بہتری کیلئے پاکستان کی دی گئی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور وہ ان پر غور کریں گے تاکہ پالیسی امور میں مزید پیشرفت ہوسکے۔
انھوں نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل پاکستان گئے تھے اور اہم ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ھے۔
Comments are closed.