سعودی عرب، اقامہ اکسپائر پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق صدر تحریک انصاف سنٹرل ریجن عبدالقیوم خان اور سابق جنرل سیکرٹری پنجاب ونگ ریاض،گل زیب کیانی کی ریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات، سعودی عرب میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی.
ملاقات میں ویلفئیر اتاشی عبدالشکور بھی موجود تھے، اس موقع پر راجہ علی اعجاز نے تمام مسائل دلچسبی سے سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انھوں نے موقع پر ھدایات بھی جاری کیں.
بعد آزاں ویلفئیر اتاشی کے ھیڈ عبدالشکور اور محمود لطیف کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور بھی پاکستانیوں کے مسائل اور درپیش صورتحال سے آگاہ کیا گیا.
آوٹ پاسز کے حوالے سے عبدالشکور نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی وزارت داخلہ سے کئی بار میٹنگ کر چکے ھیں اور عنقریب اقامہ اکسپائر پاکستانیوں کے لئے بھی سفر کرنے کے حوالے سے اچھی خبر آئیگی.
انھوں نے کہا سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ان کی پوری ٹیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں بہت سنجیدہ ھیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کر رھے ھیں.
ھم تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ھیں کہ وہ یہاں سعودی قوانین کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ ھر قسم کے مشکلات سے بچا جا سکے.
اس موقع پر عبدالقیوم خان اور گل زیب کیانی نے کہا کہ اپنے پاکستانی بھائیوں سے وعدہ کرتے ھیں کہ ھم ان کے لئے بغیر کسی لالچ کے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.