حسن علی کے بھارتی اہلیہ کے ہمرا ہ اسلام آباد میں سیر سپاٹے


فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر حسن علی گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹیم سے آوٹ ہیں لیکن میڈیا میں ان ہیں ، جنریٹر کے سٹائل سے شہرت پانے والے حسن علی ان دنوں اہلیہ سامعیہ پاکستان کی سیر کرارہے ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے پہلی بار پاکستان پہنچنے والی سامعیہ اور حسن علی سیر و تفریح کے لیے اسلام آباد پہنچے جہاں بھارتی خاتون پاکستان کی خوبصورتی دیکھ اْس کے سحر میں مبتلا ہوگئیں اور وفاقی دارالحکومت نئے جوڑے نے خوب انجوائے کیا۔

حسن علی اور اہلیہ نے اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کا دورہ کیا، بعدازاں دونوں شکر پڑیاں میں واقعہ یادگار پاکستان بھی گئے، نوبیاہتا جوڑے نے رات کا کھانا نجی ہوٹل میں کھایا۔

اسلام آباد میں موجودگی کے دوران سامعیہ اور حسن علی نے اپنی تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور حسن علی کے مداح ان تصاویر کو دوستوں میں شیئر اور وائرل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی اور اْن کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار 30 نومبر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں تھی جس کے بعد وہ اپنے سسرال بھی گئی تھیں۔

ایئر پورٹ سے لے کر گوجرانوالہ پہنچنے تک دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ اور حسن علی کے اہل خانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کو خوش آمدید کہا تھا۔

سامعیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ شادی سے پہلے اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر تھیں۔

دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے ایک سال بعد ہی حسن اور سامعیہ نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا اور پھر دونوں رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حسن علی پہلے کمر میں تکلیف کے با عث ٹیم سے آوٹ ہوئے تھے چند دن پہلے ڈومیسٹک سیزن کے دور ان پسلیوں میں درد کے باعث انھیں ریلیز کیا گیا تاکہ وہ مزیدعلاج کرا سکیں۔

حسن علی کی اہلیہ شعیب ملک کی بھارتی بیوی ثانیہ مرزا کی طرح مشہور نہیں ہیں لیکن حسن علی کی وجہ سے انھیں بھی پاکستان میں جہاں جہاں جارہی ہیں پذیرائی مل رہی ہے اور میڈیا بھی ان کو بھر پور کوریج دے رہاہے۔

Comments are closed.