پاکستانیوں کو اب گھر بیٹھے امریکی ویزا ملے گا، امریکی سفارتخانہ


فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی سفارتخانہ نےویزہ کے پاکستانی درخواست گزاروں کیلئے مزید سہولت کا اعلان کرتے ہوئے  پاکستانیوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ اب انہیں ویزہ گھر بیٹھے مل جایا کرے گا۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر خوش خبری سنائی گئی کہ سفارت خانے کی جانب سے ویزوں کا اجرا بذریہ پوسٹ بھی کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو گھر پر ویزہ حاصل کرنے کے لیے 700 روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب درخواست گزار کے پاس سہولت ہوگی کہ وہ گھر بیٹھے بھی ویزہ حاصل کرسکتا ہے، اس ضمن میں اُسے فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اگر درخواست گزار اپنے پتے پر بذریعہ ڈاک ویزہ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کا خواہش مند ہوگا تو اُسے درخواست پر موجود ’پریمیئم ڈلیوری‘ کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد گھر پر ہی تمام کاغذات گھر پر ہی ارسال کیے جائیں گے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ویزہ کے لیے درخواست گزاروں کے لیے اعلان کردہ سہولتوں کے تحت ویزہ کے خواہشمند پاکستانی اپنا ویزہ یا پاسپورٹ گھر کے ایڈرس پر وصول کرسکیں گے۔

Comments are closed.