وسیم اکرم کو ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے خوش کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد (انٹرنیٹ نیوز) سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کو فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔
وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنے والی عالمی این جی او فریڈ ہالوز کی پاکستانی سفیر بننے پر اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کی.
انھوں نےکہا ہے کہ جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنیرا میرا اور تمام پاکستانیوں کا ’فخر‘ بن گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی ایک ٹویٹ کے جواب میں مبارک باد دی۔ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بینائی لوٹانے سے بڑا کوئی بھی تحفہ نہیں ہوسکتا.
شنیرا اکرم نے لکھا بصارتوں سے محروم لوگوں کے لیے چیچہ وطنی میں فریڈ ہالوز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے اور اب اسی ادارے کی اپنے پاکستان کی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہوں۔
شنیرا اکرم جہاں اپنے شوہر کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں وہیں سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
شنیرا بصارت سے محروم غریب اور بے آسرا مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے والے ادارے فریڈ ہالوز کے ساتھ منسلک ہیں اور نواحی علاقوں میں کام کرتی ہیں۔
Comments are closed.