جدہ،رضوان سعید شیخ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو اسنادتقرر پیش کیں
جدہ(شاہ جہان شیرازی)او آئی سی اور. او آئی سی کے تحت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کیلئے پاکستان کے نومنتخب مستقل نمائندے ، سفیر رضوان سعید شیخ نے جدہ میں تنظیم کے صدر دفتر میں سیکرٹری جنرل ، او آئی سی ، ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔
رضوان شیخ کےاسناد پیش کرنے کے بعد او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کیلئے پاکستان کے لئے کےمستقل مشن کے قیام عمل میں آگیا۔ اس سے قبل ، ریاض میں پاکستان کے سفیر او آئی سی میں ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔
او آئی سی کے لئے اپنا مستقل مشن قائم کرنے کا فیصلہ تنظیم کی مختلف قراردادوں اور اعلانات کی پیروی میں کیا گیا ہے ، تاکہ ممبر ممالک او آئی سی کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھ سکیں۔
او آئی سی میں نئے مشن کا قیام ، پاکستان کی اس خواہش کا مظہر ہے کہ وہ او آئی سی اور اس کے ماتحت اداروں کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
بانی ممبر کی حیثیت سے ، پاکستان او آئی سی کو بہت اہمیت دیتا ہے ، اس ادارے نے اسلامی ممالک میں اتحاد کو فروغ دیا ، اور یہ اقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا بین الاقوامی ادارہ ہے۔
او آئی سی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان نقطہ نظر کی مستقل حمایت کی ہے۔ او آئی سی کے ذیلی ادارے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی مالی اعانت سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
جدہ میں او آئی سی کے لئے پاکستان کے مستقل مشن کے قیام کا مقصد تنظیم میں پاکستان کےکردارکو بڑھانے اور او آئی سی کے نظام کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینا ہے.
Comments are closed.