ایڈیلیڈ ،پاکستان کواننگز اور 48 رنز سے شکست،آسٹریلیا کا کلین سوئپ مکمل
ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک) آسٹڑیلیانے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اننگز اور 48 رنز سے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔
ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اسد شفیق کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، 201 رنز پر افتخار ساتھ چھوڑ گئے، جن کے بعد پہلی اننگز کے سنچری میکر یاسر شاہ میدان میں اترے لیکن وہ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.
221 رنز پر پاکستان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے لیکن محمد رضوان نے ہمت نہیں ہاری، رضوان نے شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کا ساتھ دینے کی ٹھانی لیکن وہ زیادہ دیر ساتھ نہ دے پائے 229 رنز پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ کی صورت میں چلتے بنے۔
235 رنز پر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 45 رنز بنائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ محمد عباس کی صورت میں گری ۔ اس طرح پاکستان دو اننگز کھیلنے کے باوجود بھی آسٹریلیا کی ایک اننگز کے برابر رنز نہ بناپائے۔
برسبین اور ایڈیلیڈ میں ہارنے کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کو مسلسل 5ویں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آسٹڑیلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے 6 بلے باز اپنی اننگز کو دہرے ہندے میں بھی داخل نہ کرسکے۔
Comments are closed.