طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے جامع ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے،وزیراعظم
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ طلبہ یونینز مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں۔
وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں میں کہا کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھاتی ہیں بدقسمتی سے پاکستان یونیورسٹیز میں طلبہ یونینز پُرتشدد بن چکی ہیں.
انھوں نے کہا طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے جامع ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے لیے بین الاقوامی جامعات کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔
طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ نے 29 نومبر کو اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں طلبہ نے یونین کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے تھے۔
یاد رہے ادھر لاہور میں لاہور میں مال روڈ پر طلبہ یکجہتی مارچ کے منتظمین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
سول لائنز پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں عمارعلی جان، فاروق طارق، عالمگیر وزیر، مشعال خان کے والد اقبال لالہ، محمد شبیر اور کامل خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 250 سے 300 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکیں۔
واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ نے 29 نومبر کو احتجاج کیا تھا، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ناصر باغ مال روڈ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جس میں طالبات نے بھی شرکت کی تھی۔
Comments are closed.