خطے میں برتری کا بھارتی جنون، رات گئے اگنی تین بیلسٹک میزائل کا تجربہ
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) خطے میں برتری ثابت کرنے کابھارت کے سر پر جنگی جنون سوار،، اگنی تین بیلسٹک میزائل کا رات گئے تجربہ کیا.
بھارت کی بری فوج نےگذشتہ رات پہلی مرتبہ جوہری ہتھیار لے جانے اور طویل فاصلے پر مار کرنےکی صلاحیت رکھنے والے اگنی تین بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نےبھارت کے سرکاری خبررساں ادارے کےحوالےسےخبر دی ہےکہ اس تجربے کے نتائج کا تاحال انتظار ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کے حوالے سے اس تجربے کا وقت ہفتے کی رات سات بج کر بیس منٹ بتایا جبکہ بھارت کے نشریاتی اداروں نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ تجربہ نصف شب کو کیا گیا۔
یہ میزائل پہلے ہی بھارت کی افواج میں شامل کیے جا چکے ہیں اور اگنی تھری کا یہ چوتھا تجربہ تھا ۔
یاد رہے بھارت کی طرف سے میزائل تجربہ کے نتائج کا اعلان نہ کرنے کے پیچھے بھی یہ راز چھپا ہے کہ بھارتی میزائلوں کے کئی تجربات ناکام ہوئے ہیں جس کے بعد سے فوری نتائج نہیں بتایے جاتے.
اسی طرح بھارت چاند تک پہنچنے کی کوششوں کے باوجود ناکام رہا ہے، حالیہ عرصہ میں بھارت کی چاند گاڑی اس وقت سسٹم سے لاپتہ ہو گئی تھی جب مودی مبارکبادیں دینے کےلیے تیار بیٹھے تھے.
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے بعد سے وہاں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور 9 لاکھ فوج کے پہرے بٹھانے سے بھارتی معیشت بھی تیزی سے انحطاط کا شکار ہے.
Comments are closed.