آسٹریلیا اور پاکستان کا کوئی جوڑ نہیں، چیپل کی بات سچ ثابت ہوئی، رمیض راجہ
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے کہا ہے ای ین چیپل کا یہ کہنا درست ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے.
رمیض راجہ نےاپنے یوٹیوب چینل پر معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ایسے پلیئرز نہیں جو ٹیسٹ میچز جیت سکیں تو پھرآسٹریلیا کا سفر نہیں کرنا چاہیے.
رمیض راجہ کو بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر مایوسی ہوئی ہے انھوں نے مستقبل میں کینگروز کے دیس آسٹریلیا نہ جانے کا مشورے دے دیا۔
انھوں نے کہا ای ین چیپل کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایڈیلیڈ میں بابراعظم کے سوا کسی اور کا فٹ ورک درست نہیں رہا، انھوں نے اپنی وکٹیں حریف بولرز کو تحفے میں پیش کیں۔
Comments are closed.